ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جی ایس ٹی کی مودی نے مخالفت کی تھی،اب یوٹرن لے لیا،کانگریس اصلاحات کے ساتھ جی ایس ٹی کے حق میں

جی ایس ٹی کی مودی نے مخالفت کی تھی،اب یوٹرن لے لیا،کانگریس اصلاحات کے ساتھ جی ایس ٹی کے حق میں

Fri, 08 Jul 2016 21:13:33  SO Admin   S.O. News Service

امریکی صدر کی طرح مودی کوبھی اپوزیشن سے براہ راست بات چیت کرنی چاہئے:دگ وجے سنگھ

حیدرآباد، 8 ؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکہ کی طرح ہی ان سیاسی جماعتوں سے براہ راست بات چیت کرنی چاہئے جن کوجی ایس ٹی پراعتراض ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ2006.07سے مئی2014تک یو پی اے جی ایس ٹی بل لانا چاہتی تھی اور بی جے پی اس کی مخالفت کر رہی تھی۔اس وقت گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر مودی نے یہاں تک کہا تھا کہ وہ اسے کبھی بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔سنگھ نے یہاں کہاکہ جیسا کہ دوسرے معاملات میں ہوا ہے، مودی اور بی جے پی نے پھرسے پلٹی مار دی۔اب وہ کانگریس پارٹی پر جی ایس ٹی پاس نہیں ہونے دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ راجیہ سبھا کی قائمہ کمیٹی نے صرف تین مسائل کی جانب توجہ دلائی ہے۔قانون میں18فیصد کی حد ہونی چاہئے، ریاستی حکومت کے لئے اختیارات اس میں نہیں ہونے چاہئیں اور قومی جی ایس ٹی کونسل میں ریاستوں کو زیادہ نمائندگی ملنی چاہئے۔اگر وہ(این ڈی اے حکومت)ان دفعات پر اتفاق کرلیتی ہے تو ہم حمایت کریں گے۔سنگھ نے کہاکہ اگر یہ حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو اسے امریکی جمہوریت سے سیکھنا چاہئے جہاں صدر خود مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرتے ہیں۔لہٰذا وزیر اعظم اورپارلیمانی امور کے وزیرکیلئے یہ لازمی ہوجاتاہے کہ وہ بات چیت کریں۔


Share: